Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / این اے 53، عمران خان کے خلاف اعتراضات پرفیصلہ محفوظ

این اے 53، عمران خان کے خلاف اعتراضات پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد: این اے 53 پرپی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف اعتراضات پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات پراعتراضات کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آراو نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج 12 بجے سنایا جائے گا۔
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابراعوان نے آرٹیکل 62 قانون شہادت آرڈیننس پڑھ کرسنایا اورکہا کہ عمران خان کے خلاف اعتراضات غیرتصدیق شدہ ہیں جوجعل سازی اورفراڈ پرمبنی ہیں۔
وکیل نے کہا کہ تین نام نہاد الزامات لگائے گئے ہیں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اعتراضات میں جس بیٹی کا حوالہ دیا گیا اس کی عمر27 سال ہے، ماں نے آکرپاکستان میں دعوی کیا نہ بیٹی نے، عمران خان کے خلاف امریکا کی نام نہاد عدالت نے فیصلہ دیا، امریکی عدالت کے فیصلے کا اطلاق پاکستانی قوانین پرنہیں ہوتا، آئین کے تحت پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ شخص انتخابات لڑنے کا اہل نہیں اورپاکستان کی کسی بھی عدالت نے عمران خان کے خلاف فیصلہ نہیں دیا۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج کل مشہورشخصیات کا فیک ٹویٹراکاؤنٹ بنا کر ٹوئٹ کئے جاتے ہیں، پاکستان میں ہرجگہ پیسہ بولتا ہے، پاکستان میں سائبرکرائم قانون موجود ہے، جوفوٹو کاپیاں لگائی گئی سائبرکرائم کے زمرے میں آتی ہیں، اب خواہشوں کو خبر بنانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے تحریری جواب میں اعتراضات کو 7 بار مسترد کیا جب کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اورامین قراردیا ہے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: