Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نیب کی نواز شریف، بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

نیب کی نواز شریف، بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد: نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طیب انور نے وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز ، بیٹوں حسین نواز ، حسن نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔
واضح رہے کہ نیب نے 14 فروری کو بھی پانچوں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا۔

About Admin

Check Also

(ن) لیگی رہنما زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: