Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ 20 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے كہ شكیل اعوان نے این اے 55 راولپنڈی سے شیخ رشید كی كامیابی كو چیلنج كرتے ہوئے الیكشن ٹربیونل میں درخواست دائر كی تھی لیكن ٹربیونل نے تكنیكی بنیادوں پر الیكشن پٹیشن خارج كی تھی تاہم الیكشن ٹربیونل كے فیصلے كو سپریم كورٹ میں چیلنج كیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

(ن) لیگی رہنما زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: