Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / راولپنڈی میں ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لے اڑے

راولپنڈی میں ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لے اڑے

راولپنڈی: حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے، بینک منیجر کا کہنا کہ ڈاکو رات 2 سے4 بجے کے دوران بینک میں داخل ہوئے، ایک سیکیورٹی گارڈ کو باندھا اور دوسرے کو بے ہوش کردیا، ڈاکوؤں نے کٹر کے ذریعے بینک کے تمام لاکرز کاٹے اور ان میں موجود کئی کلو سونا اور 14 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لےگئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: