Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / تحریک انصاف نے 21 مقدمات میں نامزد ملزم کو انتخابی ٹکٹ جاری کردیا

تحریک انصاف نے 21 مقدمات میں نامزد ملزم کو انتخابی ٹکٹ جاری کردیا

منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف نے دو درجن کے قریب مقدمات میں نامزد ملزم کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں پی ٹی آئی نے 21 مقدمات میں نامزد ارشد ککو کو منڈی بہاؤالدین سے انتخابی میدان میں اپنا امیدوار نامزد کردیا۔
ارشد ککو کو منڈی بہاوالدین سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین اور تھانہ سول لائن میں 21 مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ارشد ککو کو قتل ، اسلحہ اسمگلنگ ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پارٹی کارکنوں نے ملزم کو ٹکٹ جاری کرنے پر پارلیمانی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارشد ککو سے فوری ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

بلاول ہاؤس گرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران اسماعیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: