Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / بھارتیوں کودہشتگرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا نے معافی مانگ لی

بھارتیوں کودہشتگرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا نے معافی مانگ لی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکاچوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکوسیزن3‘ میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پر معافی مانگ لی۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے امریکی ٹی وی شو’کوانٹیکو سیزن 3‘ کی گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی قسط کے باعث شدید مشکل میں ہیں۔ یکم جون کو نشر ہونےوالی قسط میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایاگیا تھاجو نیویارک کے شہر مین ہٹن میں ہونےوالے پاک بھارت اجلاس میں نیوکلیئر حملہ کرنے اور اس سازش کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
اس قسط کے نشر ہونے کے بعد معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی اور کہا پریانکا ایسے شو میں کس طرح کام کرسکتی ہیں جس میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، بعض صارفین نے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے، جب کہ ٹوئٹر پر ’شرم کروپریانکا چوپڑا‘کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔
بےتحاشہ تنقید اور بھارتیوں کے معتصب رویے کے بعد پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز معافی مانگتے ہوئے کہا’’کوانٹیکو کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط سے جن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں میں ان سب سے معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کوانٹیکو‘کایہ تیسرا اور آخری سیزن ہے جس میں پریانکا چوپڑا ایف بی آئی ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

About Admin

Check Also

رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی

ممبئی: بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: