Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پریانکاچوپڑا کو مہنگا پڑگیا

’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پریانکاچوپڑا کو مہنگا پڑگیا

نیویارک: سابق حسینہ عالم اور نامور بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا کو ان کے ہالی ووڈ ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پربھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
اداکارہ پریانکا چوپڑاکبھی اپنے لباس اورکبھی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔ پریانکا چوپڑااپنے ہالی ووڈ ڈرامے’کوانٹیکو سیزن3‘ کیحال ہی میں نشر ہونےوالی ایک قسط کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
پریانکا چوپڑا ’کوانٹیکو‘سیریز کے تیسرے حصے میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں، حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں بھارتی قوم پرستوں کے ایک گروہ کو دہشتگرد دکھایاگیا ہے جو نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والے پاک بھارت اجلاس میں دہشتگردی کرنے اور اس کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن پریانکا چوپڑا دہشتگردی کے اس منصوبے کوناکام بنادیتی ہیں۔
تاہم بھارتیوں کو ڈرامے میں ہندو قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھادئیے۔ بھارتیوں نے پریانکاسے سوال پوچھتے ہوئے کہا بتائیں آپ ایک ایسے شو میں کام کرنا بند کیوں نہیں کررہیں جس میں بھارتیوں کودہشتگرد دکھایاجارہا ہے، پریانکا چند پیسوں اورشہرت کی خاطر اپنے ملک کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ جب کہ بعض لوگوں نے ڈرامہ سیریز ’کوانٹیکو‘ کو بھارت میں نشر کرنے سے روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’شیم آن یو پریانکا چوپڑا‘کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔
بعد ازاں امریکی ٹی وی اسٹوڈیو اے بی سی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیاگیا کہ پریانکا چوپڑا پر تنقید مناسب نہیں کیونکہ وہ نہ تو ڈرامے کی لکھاری ہیں اورنہ ہدایت کار۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کوانٹیکو‘کا یہ تیسرا اورآخری سیزن ہےجس میں پریانکا چوپڑا مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔

About Admin

Check Also

priyanka chopra

پریم چوپڑا کو لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار پریم چوپڑا کو لیونگ لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: