Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / سونا مزید 250 روپے سستا 57 ہزار300 روپے تولہ ہوگیا

سونا مزید 250 روپے سستا 57 ہزار300 روپے تولہ ہوگیا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1291 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 روپے اور214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 124 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

About Admin

Check Also

oil

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (بیورورپورٹ) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے سپلائی بڑھائے جانے کا امکان، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: