Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / سوناکشی کے ہاتھوں کرینہ فلم سے آؤٹ

سوناکشی کے ہاتھوں کرینہ فلم سے آؤٹ

ممبئی: بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ معمول سی بات ہے اوران کے درمیان فلم میں اہم کردار حاصل کرنے کے لئے رسہ کشی بھی ڈھکی چھپی بات نہیں اسی رسہ کشی میں سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آؤٹ کرادیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوادیس، جودھا اکبر اور موہن جو داڑو جیسی فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف ہدایت کار آسوتوش گواریکرمراٹھی فلم ’’آپلا مانس ‘‘ کا ہندی ری میک بنارہے ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردارپہلے کرینہ کپور ادا کرنے والی تھیں تاہم انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر ہی فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔
’’آپلا مانس ‘‘ کے ہندی ری میک سے کرینہ کو سوناکشی سنہا کی وجہ سے آؤٹ کیا گیا ہے اوراب کرینہ کو پیش کیا گیا کرداردبنگ گرل نبھائیں گی۔ پے درپے کئی ناکام فلموں کے بعد یہ کردارسوناکشی سنہا کے فلمی کیریئر میں اہم مانا جارہا ہے۔

About Admin

Check Also

ماہرہ کی ثانیہ کے ہونیوالے بچے کے لیے نیک تمنائیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: