Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سیریز جیتنے کیلیے پراعتماد ہیں، سرفراز احمد

سیریز جیتنے کیلیے پراعتماد ہیں، سرفراز احمد

لیڈز: کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سمیت سیریز جیتنے کیلیے پراعتماد ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ کی جیت اچھی بات ہے البتہ اب ہماری ساری نظریں دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہیں۔ سرفراز احمد کے مطابق بابر اعظم کی جگہ عثمان صلاح الدین اور فخر زمان میں سے ایک کو کھلانا مشکل فیصلہ تھاتاہم ٹیم مینجمنٹ نے عثمان صلاح الدین کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جو پچھلے 3دوروں سے ٹیم کے ساتھ ہیں۔
کپتان کا کہنا تھا کہ عثمان صلاح الدین مڈل آرڈر میں بہتر کھیل پیش کر سکتے ہیں، لیسڑ شائر کے خلاف2 روزہ میچ میں انہوں نے نصف سنچری بنائی تھی۔ فخر زمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فخر سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں وہ ایک سے چھ تک کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

About Admin

Check Also

سرفراز اور مکی آرتھر کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ہو چکا، احسان مانی

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: