Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت

سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بنديال كى سربراہى ميں 3 ركنى بينچ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت كر رہا، اس موقع پر عثمان ڈار کے وكيل نے دلائل میں کہا کہ خواجہ آصف وفاقى وزير ہوتے ہوئے غير ملكى كمپنى ميں ملازمت كرتے رہے، ان کا یہ اقدام مفادات كا اقدام ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ كيا مفادات كے ٹكراؤ سے نا اہلى ہو سكتى ہے، دنيا ميں مفادات كے ٹكراؤ پر بہت بحث ہوئى، امریکی صدر ٹرمپ كى بيٹى حكومتى معاملات ميں ذمہ دارياں سر انجام ديتى ہے اور ان کا داماد اپنا كام كرتا ہے لہذا كيا مفادات كے ٹكراؤ پر نا اہلى ہونى چاہيے يا عوامى عہدے داروں كو وارننگ دى جائے۔
وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ آرٹیکل 184 تھری کے مقدمہ میں شواہد کا بوجھ درخواست گزار کے کندھوں پر ہوتا ہے، ہر بھول یا غلطی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا اور جہاں حقائق تسلیم کر لیے جائیں تو پینلٹی نااہلی ہوسکتی ہے، قانون کے تحت اثاثوں کے ذرائع بتانا لازمی نہیں، اثاثہ وہی ہوگا جوتنخواہ سے بچت ہوگی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ گیارہ بجے بتائیں گے کہ فیصلہ سنانا ہے یا محفوظ کرنا ہے، کسی نتیجے پر پہنچے تو فیصلہ سنا دیں گے اور اگر کسی نتیجے پر نہ پہنچے تو فیصلہ محفوظ کر لیں گے۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: