Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ بھی نیب زدہ نکلے

نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ بھی نیب زدہ نکلے

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد ناصر سعید کھوسہ پر نیب کی جانب سے بطور ڈپٹی کمشنر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ناصر کھوسہ رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک کیس میں ملوث تھے اور 2 ہفتے قبل نیب نے انہیں طلب کرکے رائیونڈ روڈ کے حوالے سے تحقیقات کیں۔
ذرائع کے مطابق ناصر کھوسہ اس دور میں ڈپٹی کمشنر تھے اور نیب کے مطابق بطور ڈپٹی کمشنر ناصرکھوسہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرکھوسہ سے ترقیاتی فنڈز رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک پر لگانے کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا تھا تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: