Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی میں سال کا گرم ترین دن ، صبح 11 بجے ہی پارہ 41 ڈگری تک جاپہنچا

کراچی میں سال کا گرم ترین دن ، صبح 11 بجے ہی پارہ 41 ڈگری تک جاپہنچا

کراچی: شہر میں آج رواں برس کا اب تک کا سب سے گرم ترین دن تصور کیا جارہا ہے اور صبح 11 بجے ہی درجہ حرارت41 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ صبح 11 بجے ہی شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے جب کہ ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا بالکل بند ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے، آج شہر میں سال کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات کو بھی برقرار رہے گی اور جمعے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہوگی۔
معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: