Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / بال ٹیمپرنگ کے سزایافتہ کرکٹرز کی کھیل میں واپسی

بال ٹیمپرنگ کے سزایافتہ کرکٹرز کی کھیل میں واپسی

میلبورن: بال ٹیمپرنگ میں پابندی کا شکار آسٹریلوی پلیئرز پھر میدان میں اترنے کیلیے پرتولنے لگے، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ مقامی کلب ٹورنامنٹس میں شریک ہونگے، سابق کپتان کی دو ون ڈے میچز میں شرکت کی تصدیق ہوگئی، بینکرافٹ پورے ایونٹ کیلیے دستیاب ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث پائے جانے والے ڈیوڈ وارنراور کپتان اسٹیون اسمتھ پر ایک ایک برس جبکہ اوپنر کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کیلیے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے تاہم انھیں نچلے درجے کے کلب مقابلوں میں شرکت کی اجازت دی گئی، اسی کے تحت اب وارنر اور بینکرافٹ نے ناردرن ٹیرٹری میں ایک محدود اوورز کے ٹورنامنٹ کیلیے معاہدہ کیا ہے۔
سابق نائب کپتان 21 اور 22 جولائی کو دو ون ڈے میچز کھیلیں گے جبکہ بینکرافٹ پورے ٹورنامنٹ کیلیے دستیاب ہونگے۔ این ٹی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو موریسن کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ کیمرون اور ڈیوڈ ہمیں ڈارون میں کھیلی جانیوالی اسٹرائیک لیگ میں جوائن کررہے ہیں۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: