Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالتی فیصلے میں ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ازسر نو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہر نشست پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
جن علاقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئیں ان میں بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، جہلم، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں جن میں سے ہائی کورٹ نے 40 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: