Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان الیکشن میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

پاکستان الیکشن میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان الیکشن میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا اور سب جماعتوں نے بروقت انتخابات پر اتفاق کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں فاٹا ترمیمی بل کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قانون منظور کرانے پر اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کی کوشش پچھلے 4 سال سے جاری تھی جو باالآخر نتیجہ خیز ثابت ہوئی، پیچیدہ مسائل کے باوجود اتفاق رائے سے یہ معاملہ طے پاگیا۔
وزیراعظم نے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی تقریر اور نواز شریف پر تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں کا ذکر کیا گیا جن کی آج ضرورت نہ تھی، نفرت اور تنازع کی باتیں آج نہیں ہونی چاہئیں تھیں لیکن یک جہتی والے دن فلور پر متنازع باتیں کرنے سے جذبات مجروح ہوئے، دھرنا اور 4 حلقے کھولنے کی باتیں پہلے آچکی ہیں، آج کے دن پاناما کیس کی بات کرنا اور کسی کو منی لانڈرر کہنا غیر اخلاقی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان الیکشن میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب جماعتوں نے الیکشن میں تاخیر نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، ہمیں فاٹا کے عوام کا اعتبار حاصل کرنا ہے، یہ اعتماد صرف نعروں باتوں سے حاصل نہیں ہوگا، بلکہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے فاٹا کو تمام سہولیات فراہم کرنی ہیں، فاٹا کی ترقی کیلیے 10 سال میں 100 ارب روپے رکھنے کی رائے دی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا کو وہ تمام سہولیات دینی ہیں جو باقی ملک کے عوام کو حاصل ہیں، قومی مسائل اتفاق رائے سے حل کرنے چاہئیں، پاکستان میں بدتمیزی کی سیاست اور اخلاق سے ہٹ کر باتیں کرنے کی کوئی جگہ نہیں، وقتی فائدے کے لیے ملک کا نقصان نہیں کرنا چاہیے۔

About Admin

Check Also

صاف پانی سکینڈل،شہباز شریف نیب پیش ہونے کے بجائے کراچی پہنچ گئے

لاہور (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ہونے کی بجائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: