Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ریڈ کارپٹ بچھائیے، جنرل باجوہ کو دلی آنے کی دعوت دیں، سابق سربراہ ’’را‘‘

ریڈ کارپٹ بچھائیے، جنرل باجوہ کو دلی آنے کی دعوت دیں، سابق سربراہ ’’را‘‘

نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے اپنی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ پاک بھارت مذاکرات کے نئے آغاز کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے پر مدعو کرے۔
یہ بات انھوں نے اپنی کتاب کے اجرا کے موقع پربھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔’’دا سپائی کرونیکل را آئی ایس آئی اینڈ دی الیوژن آف پیس‘‘ نامی تصنیف پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسزانٹیلی جنس آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اوربھارتی ہم منصب نے مشترکہ طورپر تحریرکی ہے لیکن جنرل (ر) اسد درانی کتاب کے اجرا کی تقریب میں بھارتی ویزا نہ ملنے کے سبب شرکت نہیں کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق اپنی گفتگو میں اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سفارتی اور دفاعی میدان میں نئے زاویے آزمائے جارہے ہیں کچھ دن قبل تک کون سوچ سکتا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر سے بات کرنے پر امادہ ہوجائیں گے اسی طرح ہمیں بھی بڑا سوچنا چاہیے۔ ریڈ کارپٹ بچھائیے، جنرل باجوہ کو دلی آنے کی دعوت دیجیے۔
اے ایس دولت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ ایک مشترکہ کتاب لکھتے ہیں یہی ایک غیر معمولی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ امن مشکل ضرور ہے لیکن اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر کرنے کیلئے پروازیں بڑھائی جانی چاہئیں اور دونوں ملکوں کو کرکٹ کے روابط فوری طور پر بحال کرنے چاہئیں۔ مصنفین نے دونوں ممالک کے عوام میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانا نسبتا آسان قرار دیا ہے جس میں ویزے میں نرمی اور کرکٹ کی بحالی شامل ہے۔ پاکستان میں موجود جنرل (ر) اسد درانی نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اور ان کے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کے مابین ہونے والی ملاقات ایک نئی سمت کا آغاز تھا جسے دونوں ممالک کی بیوروکریسی نے پنپنے نہیں دیا۔
دہشت گردی کے خلاف مشترکہ میکانزم کے قیام کا معاہدہ دونوں ممالک کے لیے بڑی کامیابی ہوتا لیکن افسوس ایسا ہو نہ سکا۔ دریں اثنا بھارتی وزیر دفاع نرمالا سیتا رامن نے کہاہے کہ بھارت پاکستانی حکام کی امن کی چاہت کے لیے ہر رائے کو سنجیدگی سے لے گا۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سیتارامن نے کہا کہ امن کی چاہت کے لیے کسی بھی رائے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے رمضان کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر معاہدے کے ساتھ کھڑے رہنے کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیاکہ وزارت دفاع ،وزارت داخلہ کی بھارت کی جانب سے کیے گئے اعلان کی پوری طرح سے پاسداری کرے گا۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: