Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، غیرملکیوں سے منشیات برآمد

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، غیرملکیوں سے منشیات برآمد

اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں سے منشیات برآمد کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔
اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جب کہ دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: