Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت

چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جب کہ کمیٹی نے اس معذرت کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری پہلے سے میٹنگ اور مصروفیات طے تھیں، اس لئے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا، کمیٹی میں پیش ہونے کے لئے مناسب وقت دیا جائے۔
بعد ازاں قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب آج کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ، چیئرمین نیب جمعے کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہوں گے ۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے کمیٹی کی رکنیت سے استعفے دے دیئے ہیں ، انہوں نے اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیئے ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتی ہے، چیئرمین نیب کی طلبی ادارے کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے، اس اقدام سے نیب کمزور ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوانے کے الزام کی تحقیقات کی وضاحت کے لئے قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے طلب کیا تھا۔

About Admin

Check Also

قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں فاٹا کی خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق 31 ویں آئینی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: