Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / کانزفلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے دلکش انداز

کانزفلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے دلکش انداز

کانز: اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں کالے رنگ کے گاؤن میں انتہائی دلکش اورخوبصورت نظرآئیں۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پراپنی اداؤں کے جلوے بکھیرے۔ اس موقع پر وہ کالے رنگ کے گاؤن میں بے انتہا خوبصورت نظرآئیں۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرکانزکے دوران لی گئی اپنی تصاویرشیئر کیں جوشیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پرماہرہ خان کے لباس اوراندازکو بے حد سراہا جارہا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے ماہرہ خان پرہمیں فخر ہے۔جب کہ کچھ صارفین کی جانب سے ان کا موازنہ ہالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ کیاجارہا ہے۔ماہرہ خان اورسونم کپورکی کانز فلم فیسٹیول کے دوران لی گئی تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی نمائندگی کررہی ہیں۔ کانز ریڈ کارپٹ پر شرکت سے قبل ماہرہ نے کانز فیسٹیول کے دوران لی گئی مزید تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

About Admin

Check Also

فنکار بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: