Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

پشاور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانات کی نشرواشاعت پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی جانب سے قرارداد اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے پاس جمع کرائی گئی۔ قراداد کے متن کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ملکی مفاد کے خلاف انگریزی اخبار کودئیے گئے انٹرویو کی مذمت کی گئی ہے، نواز شریف کا بیان ریاست سے غداری ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے وفاقی حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشرواشاعت پر پابندی لگائے اور صوبائی اسمبلی نواز شریف کے خلاف تحقیقات کر کے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی سفارش کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بھی نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

About Admin

Check Also

قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی ہوگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نومتنخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: