Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / فیس بک سے جڑنے والی 200 ایپس صارفین کا ڈیٹا استعمال کرتی رہی ہیں

فیس بک سے جڑنے والی 200 ایپس صارفین کا ڈیٹا استعمال کرتی رہی ہیں

سان فرانسسکو: حال ہی میں فیس بک صارفین کے ڈیٹا لیک ہونے کی خبروں کے بعد فیس بک نے ان ہزاروں ایپس کا جائزہ لیا ہے جن پر بالواسطہ یا بلاواسطہ فیس بک سے رجسٹر ہونے والے صارف کے ڈیٹا تک رسائی کا شبہ تھا۔ ان میں سے ڈیٹا کا غلط استعمال ثابت ہونے کے بعد 200 ایپس کو معطل کردیا گیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ان ایپس کے نام نہیں بتائے جاسکتے لیکن وہ یوزر کی اجازت سے فیس بک سے لاگ ان ہونے کے بعد ان کے ڈیٹا پر نقب لگارہی تھیں۔ فیس بک نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی ایپ آپ کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتی ہے تو اسے فیس بک کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی ملتا ہے۔ تاہم فیس بک نے کہا ہے کہ مزید ایپس کو بھی کھنگالا جارہا ہے اور اس میں وقت لگ سکتا ہے۔
مارک زکربرگ کے ایک بیان کے مطابق اگلے اہم مرحلے میں فیس بک یہ اندازہ لگائے گا کہ کسی ایک ایپ سے کتنا اور کس قدر ڈیٹا لیا گیا ہے۔ تاہم اس کی تفصیلات ظاہر ہونے کے بعد فیس بک سے ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ مزید سلگ جائے گا۔

About Admin

Check Also

یوٹیوب کا میوزک اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے ’میوزک اسٹریمنگ سروس‘ شروع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: