Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی کار 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی کار 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

روم: مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلاحی کاموں کے لیے اپنی گاڑی کو 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ برس تحفے میں ملی لگژری گاڑی امبورگینی کو ریاست موناکو میں نیلام کر دیا۔ پوپ فرانسس نے پُر تعیش گاڑی کی نیلامی کا حکم دیا تھا تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقوم کو فلاحی کاموں میں استعمال کیا جا سکے۔ گاڑی کی نیلامی کا اختتام 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی بولی پر ہوا۔
گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 70 فیصد رقم سے عراق میں داعش کے ہاتھوں تباہ حال شہر موصل کی تعمیر نو کی جائے گی جب کہ بقیہ ماندہ رقم سے وسطی افریقا میں غریب مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس کو یہ قیمتی تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں بنانے والی کمپنی لامبورگینی نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔ اور اسی وقت پوپ فرانسس نے گاڑی کی نیلامی سے متعلق اپنے ارادے کو ظاہر کردیا تھا جس پر دو دن قبل موناکو میں عمل درآمد کیا گیا۔

About Admin

Check Also

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات شرائط پرعمل درآمد سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہماری شرائط پر عمل نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: