Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں جمع کرنے کیلیے اجلاس آج ہو گا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں جمع کرنے کیلیے اجلاس آج ہو گا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج 29 شعبان کو ہو گا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عوام، اور رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی شہادت کو سپریم کورٹ میں درج کرایا جائے۔ شہادت کی جانچ پڑتال کے بعد چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سائنسی شواہد کی بناء آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ آج کے چاند کی عمر اتنی زیادہ نہیں ہو گی کہ وہ دیکھا جاسکے، اس لیے سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم اگر کسی کو چاند نظر آتا ہے تو اس کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹرڈ کرائی جائے۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

About Admin

Check Also

مساجد پر حملوں کے منصوبہ سازی کے الزام میں فرانسيسی شہری کو 6 سال قید

کیف: يوکرائن کی ايک عدالت نے ايک فرانسيسی شہری کو مساجد پر حملوں کے منصوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: