Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی: بھارتی شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم سے کم 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں تاہم اب بھی کئی افراد پل تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنارس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر ہونے والا فلائی اوور کا ایک حصہ منگل کی شام زمین بوس ہوگیا جس کے نیچے سے گزرنے والی سواریاں اور افراد اس کے ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع نے اب تک 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
پل گرنے کی ہولناک آواز کے بعد وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس سے 50 افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جبکہ اس سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کےتحت امدادی کاموں میں شریک رہے۔واضح رہے کہ یہ پل ایک عرصے سے زیر تعمیر تھا جو وزیر اعظم نریندرا مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔

About Admin

Check Also

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات شرائط پرعمل درآمد سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہماری شرائط پر عمل نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: