Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، 4 حملہ آور ہلاک

انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، 4 حملہ آور ہلاک

سورابایا: انڈونیشیا میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 خود کش حملہ آوروں نے انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا کے پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جب کے چاروں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں کے ہمراہ 8 سالہ بچی بھی تھی جو واقعے میں معمولی زخمی ہوئی۔ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
انڈونیشیا میں 24 گھنٹوں کے دوران خود کش حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ روز بھی اسی طرز پر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 6 افراد نے مسیحیوں کی تین عبادت گاہوں سانتا ماریا کیتھولک چرچ، انڈونیشین کرسچن چرچ اور پینٹی کوسٹ سینٹرل چرچ کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے گزشتہ روز چرچ گاہوں پر تین خود کش حملوں میں بھی ایک ہی خاندان کے افراد ملوث تھے۔ ماں باپ کے ساتھ 9 اور 12 سال کی دو بیٹیوں اور 16 اور 18 سال کے دو بیٹوں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔ یہ پورا خاندان داعش سے متاثر تھا اور متشدد خیالات رکھتا تھا۔ حملے کے کچھ گھنٹوں بعد گرجا گھروں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

About Admin

Check Also

تیونس میں وراثت سے متعلق اسلامی قانون میں تبدیلی پر ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج

تیونس سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)وراثت میں مرد اور خواتین کو مساوی حصہ دینے کے قانون کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: