Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 3 روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 68 روپے 85 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: