Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کابل میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے، 21 افراد ہلاک

کابل میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے، 21 افراد ہلاک

کابل: افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے وسطی علاقے میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، دوسرا دھماکا عین اس جگہ ہوا جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا بم دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ہلاک ہونے والوں میں فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے چیف فوٹو گرافر شاہ مرائی بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں اب تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود میں بھی دھماکا ہوا ہے جس میں بھی متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: