Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھری بس کھائی میں جاگری، 10 زخمی

پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھری بس کھائی میں جاگری، 10 زخمی

فیصل آباد: پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی بس کار سے ٹکرا کر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 کارکنان زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں پنڈال سجا لیا ہے اور پنجاب بھر سے قافلے مینارِ پاکستان کے سائے تلے جمع ہورہے ہیں، فیصل آباد سے بھی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب کی قیادت میں آنے والے قافلے میں شامل بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں فرخ حبیب سمیت 10 کارکنان بری طرح زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں فرخ حبیب کی گاڑی اپنے ہی قافلے میں شامل بس سے ٹکرا گئی اور بس کھائی میں جاگری جب کہ میاں فرخ حبیب اپنے ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر موجود کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: