Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پیپلزپارٹی آج کراچی اور تحریک انصاف لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پیپلزپارٹی آج کراچی اور تحریک انصاف لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی آج ٹنکی گراؤنڈ ایف سی ایریا لیاقت آباد جب کہ تحریک انصاف مینار پاکستان پر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی آج ایف سی ایریا لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں عوامی جلسہ کرے گی جہاں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے جب کہ جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مرکزی استقبالیہ کیمپ الکرم اسکوائر لیاقت آباد پر قائم کیا گیا ہے جب کہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں جن میں شیری رحمن، مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، وقار مہدی، سعید غنی، جاوید ناگوری، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی اور دیگر نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔
پاکستان تحرک انصاف لاہور میں مینار پاکستان پر اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور کی شاہراہوں کو عمران خان کی تصاویر، نعروں پر مبنی بینرز، سٹیمرز اور فلیکسز سے سجا دیا گیا، جلسے میں شرکت کیلیے ملک بھر سے مرکزی رہنماؤں سمیت مرد و خواتین کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب مردان میں متحدہ مجلس عمل سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے جب کہ صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی بھی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

About Admin

Check Also

حکومت نے منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: