Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ڈرگ ایکٹ کیخلاف ہڑتال

پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ڈرگ ایکٹ کیخلاف ہڑتال

لاہور: پنجاب بھر کے میڈیکل اسٹورز مالکان نے ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف فارما سیکٹر نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کردی۔ لاہور، ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، سوہاوہ سمیت مختلف شہروں میں میڈیکل اسٹورز مالکان سراپا احتجاج ہیں۔ دکانیں بند ہونے اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
فیصل آباد میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی، شہر بھرکے اسٹورز اور فارمیسی پوائنٹس بند ہیں۔ کندیاں، چشمہ، پپلاں، ہرنولی، بھکر، بہاولنگر سمیت ضلع بھر میں بھی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی پوائنٹس کی ہڑتال جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت میڈیکل اسٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجود گی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہوگی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: