Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف کی وزیراعظم کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت

نوازشریف کی وزیراعظم کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، پرویز رشید، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سنیٹرز، مئیرز، پارٹی کے ضلعی صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ن لیگ کے پارٹی امور پر بھی بات چیت کی۔
نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کی ہے۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: