Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشاف

اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشاف

اسلام آباد: دارالحکومت سے کم سن بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذموم دھندہ کرنے والا ایک گروہ کے کارندے پکڑے گئے ہیں۔ اس گروہ کے غوری ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں ٹھکانے ہیں۔ دو روز قبل شہر میں اغواء ہونے والی نویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کرایا گیا تھا جس کے بعد اس گروہ کا پردہ چاک ہوا۔
ملزمان نے دوروز قبل نویں جماعت کی ایک طالبہ کو اسکول سے اغواء کیا۔ طالبہ کے والدین نے مقدمہ درج کرادیا جس پر تھانہ آبپارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر بچی کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان نے اغواء کرکے بچی کو غوری ٹاوٴن میں بند کرکے رکھا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران اغواء کار گروہ کے تین کارندے بھی گرفتار ہوئے۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کے سامنے درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے،

About Admin

Check Also

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: