Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور نااہلی پر معطل

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور نااہلی پر معطل

اسلام آباد: ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور نااہلی پر معطل کردیا گیا۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کردیا۔ رمضان کو فرائض کی ادائیگی میں نااہلی اور غفلت پر معطل کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے رمضان پر عائد الزامات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے جبکہ انہیں اپنے دفاع کا حق بھی دیا جائے گا۔ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف بھی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ کاشف ممتاز کو مس کنڈکٹ پر چیئرمین نیب نے تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔
ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ان کی ہدایت پر ادارے کے 85 افسروں و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے بعد 23 افسروں و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پر عمل کیلئے اپنا احتساب ضروری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز احتساب کیلئے پرعزم ہے۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: