Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کی گرفتاری کی تردید

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کی گرفتاری کی تردید

لاہور: پنجاب پولیس نے لاہور میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔
پنجاب پولیس نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کو لاہور میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جلسے کے رہنماؤں اور منتظمین کی گرفتاری سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، پشتون تحفظ موومنٹ کے چند رہنما آج اتوار کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے پاس آئے تھے اور انہیں سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا تھا، منتظمین سے جلسہ کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے بات چیت کرنا معمول کی کارروائی ہے تاہم جلسہ منتظمین میں سے کسی کو حراست میں نہیں لیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشتون تحفظ موومنٹ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے چند شرپسند عناصر کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا تمام پاکستانی شہریوں کا حق ہے لیکن لاہور میں پی ٹی ایم کے مظاہرین کو روکنے کے لئے طلبہ اور حامیوں کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کو طاقت کے زور پر روکنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: