Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات

خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔
پشاور میں نیب ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب نے اجلاس میں خیبرپختون خوا ٹورازم کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ نیب نے مزید بتایا کہ ڈی ای او زنانہ ڈی آئی خان کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔
ادھر ٹی ایم اے نوشہرہ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے خلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تحقیقات کی جائیں گی۔ سینئر آڈیٹر، اکاؤنٹس آفیسر شانگلہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: