Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی تحلیل کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی تحلیل کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور: قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیاکہ سلیکشن کمیٹی نے دورئہ انگلینڈ کے لیے 16 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے، مگر انتخاب میں اقربا پروری اور سفارشی کھلاڑیوں کی بھرمار نے کمیٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دورئہ انگلینڈ کے لیے کمزور ترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا جو پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گی، ایسے کھلاڑی نظر انداز کیے گئے جن کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترین تھی، انھیں کیمپ میں بلا کر ڈراپ کیا گیا حالانکہ وہ فٹنس ٹیسٹ میں بھی ٹاپ پر تھے۔
دوسری جانب ان فٹ اور سفارشی کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا جو میرٹ پر پورا اترنے والوں سے سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیاکہ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: