Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کا خیبرپختونخوا میں اتائیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

سپریم کورٹ کا خیبرپختونخوا میں اتائیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

پشاور: چیف جسٹس آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں دوسرے روز بھی مختلف کیسوں کی سماعت کی، اتائی ڈاکٹروں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین حاضر ہوئے چیف جسٹس نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے استفسار کیا تو چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور کمیشن کی کارکردگی کو ناکافی قرار دیا۔
چیف جسٹس نے احکامات جاری کیے کہ اتائی لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں، آپ نے کتنے اتائیوں کے خلاف کارروائی کی اور کتنے اتائیوں پر پابندی لگائی گئی ہے؟ اتائیوں کے خلاف کارروائی کرنا آپ کی ڈیوٹی ہے۔ ایک ہفتے میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کریں اور رپورٹ پیش کریں اگر کام نہیں کرسکتے تو استعفی دیں۔
چیف جسٹس نے چیئرمین کی تنخواہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ پانچ لاکھ اور چیف سیکرٹری سے تنخواہ کا پوچھا توانہوں نے ایک لاکھ 80 ہزار بتائی تو چیف جسٹس کا کہنا تھا آپ چیف سیکرٹری سے بھی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں اور کام کچھ نہیں کرتے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: