Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / عدلیہ پر تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے لیکن بے ہودہ نہیں کہا جاتا، چیف جسٹس

عدلیہ پر تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے لیکن بے ہودہ نہیں کہا جاتا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ پر تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے لیکن بے ہودہ نہیں کہا جاتا۔
سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی تاہم میر شکیل الرحمن عدالت میں آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ وہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ افسوسناک ہے کہ میر شکیل عدالت پیش نہیں ہوئے، جیو،جنگ ملازمین کوتنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں؟۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے باہر میر شکیل ججز کیلئے بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں، عدالت آئے تو ان کی ویڈیو چلائیں گے، اس کلچر کو درست کرنا ہوگا، معلوم ہونا چاہیے عدلیہ کا احترام کیا ہے، عدلیہ پر مناسب تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے، لیکن بے ہودہ نہیں کہا جاتا۔ وکیل جیو نیوز نے کہا کہ میر شکیل ملک سے باہر ہیں اور ان کے پاس چینل کا کوئی عہدہ بھی نہیں، جبکہ میر ابراہیم عدالت میں موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سب جانتے ہیں میر شکیل جنگ گروپ کے مالک ہیں، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، انھیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، میرشکیل بیمار ہیں تو اگلے ہفتے آجائیں۔ چیف جسٹس نے جیو ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں نہ دیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، جنوری کے بعد سے تنخواہ ادا نہیں ہوئی ہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: