Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے، رابی پیرزادہ

دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے، رابی پیرزادہ

لاہور: معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کرفلمسازی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس کے آئندہ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرز کی بڑی تعداد عمدہ کام کررہی ہے۔ اچھے موضوعات پرخوبصورت چہروں کے ساتھ جوفلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں، ان سے فلم انڈسٹری کونئی سمت مل رہی ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ اچھے موضوعات کے ساتھ ساتھ اس وقت پکچرائزیشن پربھی خاص توجہ دی جارہی ہے۔ یہی نہیں جدید ٹیکنالوجی بھی پاکستانی فلم کوبحران سے نکالنے میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ سوچ طلب بات یہ ہے کہ فلم بنانے والوں کی اکثریت کا تعلق ڈرامہ انڈسٹری سے ہے اسی لیے فلم کے رنگ میں ٹیلی فلم یا ڈرامے کا رنگ نمایاں لگتا ہے۔ اس پر اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تواس سے خاصی بہتری لائی جاسکتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز کویہ بات سمجھنی چاہیے کہ فلم کا سکرپٹ، اسکرین پلے ، ڈائیلاگ ڈلیوری اور پکچرائزیشن ٹی وی ڈرامہ سے بالکل ہی مختلف اور فاسٹ ہوتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ دنیا بھرمیں جدید فلم میکنگ کو ہمارے فلم میکرز بھی اچھی طرح جاننے لگے ہیں۔ اب انھیں صرف فلم میکنگ دوسرے شعبوں کے بارے میں بھی پیپرورک کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے بحران کی اصل وجہ بھی یہی تھی کہ ہم نے مستقبل کے حوالے سے کوئی پلان تیار ہی نہیں کیا تھا ، اب جب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں تو اس کو مزید مستحکم بنانے کیلیے ابھی سے کام کرنا ہوگا۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ’’شورشرابہ‘‘ اور ’’پیار کی ایف آئی آر‘‘ سمیت جن تین پروجیکٹس میں کام کر رہی ہوں وہ سبھی فلمیں ہیں۔ ان میں ڈبیو فلم ’’شورشرابہ‘‘ میں میرے کام کی تعریف کی گئی جبکہ ’’پیار کی ایف آئی آر‘‘ میں معمر رانا، اربازخان سمیت ان فیورٹ اسٹارز کے ساتھ اسکرین شیئرکر رہی ہوں جن کی فین تھی۔

About Admin

Check Also

عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: