Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / سلمان خان کو جیل بھیجنے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا

سلمان خان کو جیل بھیجنے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا

جودھپور: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو جیل بھیجنے والے جج رویندر کمار جوشی کا اچانک تبادلہ کردیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روزبالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرنے والے جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رویندرا کمار جوشی کا اچانک تبادلہ کردیا گیا۔ جج رویندرا کمار جوشی کو اداکار سلمان خان کی ضمانت کی درخواست سننے کیلئے مقرر کیاگیا تھا تاہم ان کا تبادلہ راجستھان ہائی کورٹ کی طرف سے کیاگیا ہے اور ان کے ساتھ مزید 87 ڈسٹرکٹ ججوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو دوروز قبل نایاب کالے ہرن کے شکار کے کیس میں مجسٹریٹ عدالت کے جج دیوکمارکھتری نے سزا سنائی تھی جب کہ جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رویندرا کمار جوشی نے گزشتہ روز سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی تھی۔
آج ایک بار پھر سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہونی تھی اور جج رویندرا کمار جوشی کو ضمانت کی درخواست سننے کیلئے مقرر کیاگیا تھا تاہم سماعت سے قبل ہی اچانک راجستھان ہائی کورٹ کی جانب سے رویندراکمار جوشی سمیت مزید 87 ڈسٹرکٹ ججوں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جوشی کاتبادلہ سروہی کیا گیا ہےاور ان کی جگہ چندر شیکھر شرما کو جودھ پور بھیجا جارہاہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو دوروز قبل 19 سال پرانے نایاب کالے ہرن شکار کے کیس میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی مقامی عدالت نے قصوروارٹہراتے ہوئے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی۔

About Admin

Check Also

انوشکا شرما کا بولنے والا مجسمہ سنگا پور کے مادام تساﺅ میوزیم میں رکھا جائےگا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا بولنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: