Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی، 8 نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی، 8 نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں آپریشن کے دوران 8 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 7 کشمیری نوجوانوں کی لاشیں شوپیاں میں ایک گاؤں سے ملیں جب کہ ایک نوجوان کو ضلع اسلام آباد کےعلاقے دیالگام میں شہید کیا گیا۔
بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران مارے گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تھا جبکہ شہید نوجوانوں میں اعلیٰ مجاہد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ جنوبی کشمیر کے علاقے کچدورا میں ہونے والی ایک جھڑپ میں تین بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
بھارتی مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا۔ کٹھ پتلی حکومت نے لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے اننت ناگ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: