Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / 2018 / March (page 8)

Monthly Archives: March 2018

5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں، ملالہ یوسف زئی

اسلام آباد: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران کہناتھا کہ 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں۔ نوبل انعام یافتہ قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس آئی ہیں، پاکستان واپسی پر انہوں …

Read More »

وینزویلا میں تھانے سے فرار کیلئے لگائی گئی آگ سے 68 قیدی ہلاک

وینزویلا: وینزویلا کے ایک پولیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے 68 قیدی جل کر خاکستر ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے شہر ویلینشیا کے ایک مقامی تھانے سے فرار ہونے کےلیے کچھ قیدیوں نے وہاں بچھائے گئے گدوں کو آگ لگادی تاکہ دھوئیں اور ایمرجنسی …

Read More »

سنگین غداری کیس؛ پرویزمشرف کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

parveez musharraf

اسلام آباد: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰی آفریدی کی معذرت کے بعد سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰ آفریدی نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت سے …

Read More »

لیبیا میں امریکی فضائی حملے میں اہم القاعدہ کمانڈر ہلاک

واشنگٹن: لیبیا میں امریکا کے فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سینیئر کمانڈر موسی ابو داؤد سمیت ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے لیبیا کے علاقے اُوباری میں واقع دہشت گردوں کی کمین گاہوں …

Read More »

سنی لیون کا اپنے بچوں کے بارے میں اہم انکشاف

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے تینوں بچوں بیٹی نشا کور اور بیٹوں اشر سنگھ اور نواہ سنگھ ویبر کے حوالے سے ایک حسین اتفاق مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے رواں ماہ کی ابتدا میں سروگیسی …

Read More »

وزیراعظم ملاقات؛ آنے والے فریاد سنانے آئے ہم نے کچھ نہیں دیا، چیف جسٹس

chiefjusticesaqibnisar

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت میں مکالمے کے دوران وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ہم نے میٹنگ میں کھویا کچھ نہیں بلکہ پایا ہی پایاہے، آنے والے فریاد سنانے آئے تھے ہم نے کچھ نہیں دیا۔ سپریم …

Read More »

بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا نام ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے رہنما سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا …

Read More »

ٹڈاپ اسکینڈل؛ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد

کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں اربوں روپے کرپشن کے معاملے کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان …

Read More »

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، شہری بے حال

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کی غیر متوقع لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ ہفتے سے جاری گرمی کی لہر برقرار ہے اور ہواؤں کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے، شدید گرمی اور سمندری ہواؤں کی بندش نے شہریوں کی زندگی …

Read More »

ٹرمپ نے اپنے معالج کو کابینہ میں شامل کرلیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معالج رونی جیکسن کو سابق فوجیوں کی بہبود کے سرکاری محکمے کا سربراہ نامزد کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے نئے سربراہ کے لیے اپنے معالج رئیر ایڈمرل رونی جیکسن کو نامزد کردیا ہے۔ اس …

Read More »