Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

سوات: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں اوراس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملالہ سوات میں آبائی گھرجائیں گی اورسہیلیوں کی دعوت پران سے ملاقات بھی کریں گی۔
ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4 روزہ دورے پرہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کی غرض سے وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: