Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث 19 افراد گرفتار

مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث 19 افراد گرفتار

راولپنڈی: نیب نے مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث مزید 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بدنامِ زمانہ مضاربہ اسکینڈ ل میں ملوث مزید 19 افراد کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد پر اسلامک سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔
عرفان منگی کا کہنا تھا کہ نیب معاشرے کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنے کے لئے اپنی مہم جاری رکھے گا، مضاربہ کرپشن اسکینڈل سے متعلق اب تک 9 ہزار 584 افراد کی شکایات موصول ہوچکی ہیں اور اس حوالے سے افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ مضاربہ اسکینڈل میں لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے کوششوں کو مزید تیز کریں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: