Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سرفراز احمد کا ویسٹ انڈین ٹیم کو آسان حریف سمجھنے سے انکار

سرفراز احمد کا ویسٹ انڈین ٹیم کو آسان حریف سمجھنے سے انکار

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈین ٹیم کو آسان حریف سمجھنے سے انکار کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ مہمان ٹیم کے پاس پاور ہٹرز اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ موجود ہیں، ورلڈ کپ کی تیاری کےلیے گرین شرٹس درست ٹریک پر ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے، کاغذوں میں وہ کمزور نظر آتے ہیں لیکن ہم گذشتہ 2 سال سے ان کیساتھ کھیل رہے ہیں لیگز میں بھی کیریبیئنز کی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہوچکا، ٹی ٹوئنٹی کی اچھی ٹیم ہے جس میں پاور ہٹرز اور اسپیشلسٹ موجود ہیں۔
سرفراز نے کہا کہ سیریز میں0-3 سے فتح کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے تاکہ اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن کو مزید مستحکم کر سکیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف نوجوان کرکٹرز کو بھی مواقع دیں گے تاکہ ہوم گراﺅنڈ پر پرفارم کرکے اپنے اعتماد میں اضافہ کرسکیں،حسین طلعت اور آصف علی کیلیے خود کو منوانے کا موقع ہے جب کہ بطور کپتان میری کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہتر پرفارم کروں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریاں درست سمت میں جاری ہیں، نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرنا اور مسلسل مواقع دینا ترجیح رہی ہے جب کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ وہ پرفارم بھی کر رہے ہیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئرز کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھارہے ہیں۔

About Admin

Check Also

بھارت کے سوا تمام میچز ایک وینیو پر رکھے جانے پر سرفراز کو تشویش

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستان کے بھارت کے سوا تمام میچز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: