Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / رنویر اور دپیکا کی شادی کی تاریخ طے

رنویر اور دپیکا کی شادی کی تاریخ طے

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا کے ملن کے لیے وقت مقرر کردیا گیا۔
اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے بعد مداحوں کی نظریں اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہوئی ہیں اور مداحوں کو اس جوڑے کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے جو بالآخر جلد ختم ہوجائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور شوخ مزاج اداکار رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے جاری قربتوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کے لیے رواں برس ماہ ستمبر اور دسمبر کا وقت مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کے والدین نے شادی کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا ہے جس کو ابھی راز میں رکھا جارہا ہے جب کہ شادی ہندو رسم و رواج کے تحت دونوں اداکاروں کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ رنویر اور دپیکا نے اپنی شادی بھارت سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دونوں کے والدین نے زیادہ رشتے دار بھارت میں ہونے کی وجہ سے شادی کی جگہ ممبئی میں مقرر کی ہے۔

About Admin

Check Also

priyanka chopra

دمہ مجھے اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور بھرپور طریقے سے جینے سے نہیں روک سکا، پریانکا چوپڑا

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ دمہ کے مرض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: