Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / دماغ کے آپریشن کے دوران خاتون بانسری بجاتی رہیں

دماغ کے آپریشن کے دوران خاتون بانسری بجاتی رہیں

ٹیکساس: امریکا میں ایک خاتون دماغ کے حساس آپریشن کے دوران بانسری بجاتی رہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ٹیکساس کے ایک اسپتال میں پیشہ ور موسیقارہ انا ہینری دماغ کی اوپن سرجری کے دوران جاگتی رہیں اور ہوش و حواس برقرار رکھتے ہوئے بانسری بجاتی رہیں۔
انا ہینری رعشہ سیمابی کا شکار تھیں جس کی وجہ سے انہیں بانسری بجانے میں دشواری کا سامنا تھا اوراسی مشکل کے باعث ان کا کیریئر داؤ پر لگ گیا تھا۔ موسیقارہ نے ہاتھوں کے جھٹکوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے معالجین نے ان کے دماغ کی اوپن سرجری کی۔
اس آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے الیکٹروڈز کا استعمال کیا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے مریضہ کو جاگتے رہنے کی ہدایت کی تاکہ بروقت اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ الیکٹروڈز ٹھیک سے کام کررہے ہیں۔ اس لیے آپریشن کے دوران مریضہ کو بانسری بجانے کا کہا گیا تاکہ آزمائش ہوسکے کہ رعشہ سیمابی میں کمی آئی ہے کہ نہیں۔نیورو سرجن البرٹ فینوئی کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کے تحت مریضوں کی زندگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کو معیاری بھی بنایا جاسکتا ہے جب کہ رعشہ سیمابی کے علاج کے لیے ادویات کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔

About Admin

Check Also

امریکا میں ’خونی فیشل‘ کرنے والا بیوٹی پارلر بند

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں بیماریوں اور انفیکشن کے خطرے کے تحت ایک بیوٹی پارلر بند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: