Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / ٹیکس دہندگان کی لازمی رجسٹریشن پر پابندی عائد؛ نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

ٹیکس دہندگان کی لازمی رجسٹریشن پر پابندی عائد؛ نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پرال حکام کی ملی بھگت سے جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن،کمپنیوں کی ڈی رجسٹریشن اورجعلی ریفنڈز کے انکشاف کے بعد ٹیکس دہندگان کی لازمی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی ہے اور ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن سسٹم کی مکمل طور پر ری ویمپنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایف بی آر کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو ٹیکس دہندگان کی لازمی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
’’نجی اخبار‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکنڈ سیکریٹری کاشف یونس کی جانب سے لیٹر لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی لازمی سیلز ٹیکس رجسٹریشن سہولت کے غلط استعمال کے بعد لازمی رجسٹریشن بلاک کردی گئی ہیں جس کے بعد اب ایف بی آر کے مختلف ماتحت اداروں کی جانب سے ٹیکس دہندگان کی لازمی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔
مذکورہ معاملے کے لیے ایف بی آر کے چیف آٹومیشن کے ساتھ ہونے والے متعدد اجلاسوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن سسٹم کی مکمل طور پر ری ویمپنگ کی جائے گی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جب تک سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی ری ویمپنگ کے لیے نئے سسٹم کا طریقہ کاراور قواعد و ضوابط طے نہیں ہوجاتے اس وقت تک لازمی سیلز ٹیکس رجسٹریشن بلاک رہیں گی اور ایف بی آر کی آپریشن ڈپارٹمنٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ نیا سیلز ٹیکس رجسٹریشن سسٹم تیار کرنے کیلیے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ انکشاف کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ماتحت اداروںکو ہدایت کی ہے کہ آئندہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال)کے ساتھ کمیونیکیشن ایف بی آر کی آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے ہوا کرے گی جس کے لیے چیف بی ڈی ٹی آئی ٹی زین العابدین ساہی، سیکنڈ سیکریٹری کاشف یونس، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی سیدہ عدیلہ بخاری اور سیکنڈ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ون صباء اعجاز پر مشتمل ایف بی آر کی آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے چار افسروں کوبطور فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے اور کسی بھی ماتحت ادارے کو آئی ضروریات بارے کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہوگا تو یہ افسران مسئلہ حل کروائیں گے۔
ایف بی آر کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ایف بی آر کے مختلف ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز) اورلارج ٹیکس پیئر یونٹس(ایل ٹی یوز) ماتحت ادارے اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ضروریات اور ایگزمشن سرٹیفکیٹس کے اجرا، رجسٹریشن، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس پروفائلز میں تبدیلیوں اور ٹیکس دہندگان کی ڈی رجسٹریشن سمیت دیگر ایشوز کے لیے پرال کے ساتھ براہ راست رابطے(کمیونیکیشن)کررہے ہیں اور اس براہ راست رابطوں سے کنفیوژن پیدا ہورہی ہے اور مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ ماتحت اداروں کی آئی ٹی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کے ساتھ ساتھ پروجیکٹس بھی تاخیر کا شکار ہورہے ہیں جبکہ پرال کی طرف سے ماتحت اداروں کی آئی ٹی ضروریات اور انہیں درپیش مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے ایڈہاک بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔
اس لیے پرال کی ورکنگ کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے ایف بی آر کے ماتحت ادارے آئندہ براہ راست پرال کے ساتھ کمیونیکیشن نہیں کریں گے بلکہ جس ماتحت ادارے کو بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوگا وہ ایف بی آر کی آئی ٹی ڈکے ذریعے پرال سے رابطہ کرے گا۔
تاہم ایف بی آر کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات پرال کے افسران کی جانب سے چیف کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنرز کے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ چوری کرکے ہزاروں ٹیکس دہندگان کی جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرنے کے،کمپنیوں کی غلط طور پر ڈی رجسٹریشن اور ایگزمشن سرٹیفکیٹس کے غلط اجرا کے انکشاف کے بعد کیے گئے ہیں جبکہ ایف بی آر کے بعض افسران اس کیس میں ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں قائم ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں سالہسال سے تعینات پرال کے افسران اشفاق احمد اورڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر عمران احمد سمیت دیگرافسران کی پشت پناہی کررہے ہیں اور نہ صرف انہیں ایف بی آر میں قائم ڈیٹا ایڈمنسٹریشن سے ٹرانسفر کرنے کی مخالفت کررہے ہیں بلکہ اس معاملے میں جاری تحقیقات دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیس سامنے آنے کے بعدفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس پئیر یونٹس کو یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ چوری کرکے جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن روکنے کے لیے انٹرنل سیکیورٹی سسٹم تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

About Admin

Check Also

اسمگلنگ وٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال پر7سال قید ہوگی،ایف بی آر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ اورافغان ٹرانزٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: