Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید، غزہ میں حالات کشیدہ

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید، غزہ میں حالات کشیدہ

غزہ: غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے سے 3 نوجوان شہید اور 365 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف گزشتہ 6 ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیئے گئے ہیں جسے روکنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیمپ کے سامنے 100 سے زائد اسنائپر متعین کردیئے ہیں۔
غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ مظاہرین ہر آنسو گیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 365 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے یہ مظاہرے 30 مارچ 1976 میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مناسبت سے کیے جا رہے تھے اور اس بار امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد سے ان مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: